تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

لاکھوں روپے ٹپ ملنے پر ریسٹورنٹ نے ویٹرس کو نوکری سے نکال دیا

ریسٹورنٹ انتظامیہ نے حیران کن طور پر ویٹرس کو 7 لاکھ 83 ہزار روپے سے زائد ٹپ وصول ہونے پر نوکری سے نکال دیا۔

ریسٹورنٹس میں کھانا کھانے والے لوگ ویٹر اور ویٹرس کی سروس سے خوش ہوکر کچھ اضافی رقم دیتے ہیں جو کھانے کو اچھے انداز سے پیش کرنے اور خیال رکھنے کا انعام ہوتا ہے تاکہ ویٹر یا ویٹرس مزید بہتر کارکردگی دکھائے۔

ایسے ہی انعام کے طور پر برینڈٹ نامی ایک ویٹرس کو 40 گاہکوں کو اچھے انداز سے کھانا پیش کرنے پر 4400 ڈالرز ٹپ ملی، جو ویٹرس کےلیے انتہائی خوشگوار لمحہ تھا لیکن کچھ ہی دیر بعد اس کی خوشی افسوس میں تبدیل ہوگئی کیوں کہ ریسٹورنٹ انتظامیہ سے اسے نوکری سے فارغ کردیا۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ نے برینڈٹ سے ٹپ میں وصول ہونے والی رقم دیگر عملے میں بھی تقسیم کرنے کا کہا جسے ویٹرس نے ماننے انکار کردیا کیوں کہ اس مہمانوں کو تنہا خدمات فراہم کی تھیں۔

ٹپ میں ملنے والی رقم تقسیم نہ کرنے پر ریسٹورنٹ انتظامہ نے ویٹرس کو نوکری سے نکال دیا۔

واقعے کا علم ہونے پر ریسٹورنٹ میں پارٹی کرنے والے چالیس مہمانوں میں سے ایک گرانٹ وائز نے ریسٹورنٹ انتظامیہ سے ٹپ کی پالیسی تبدیل کرنا مطالبہ تاہم انتظامیہ نے ماننے سے انکار کردیا۔

گرانٹ وائز نے ویٹرس برینڈٹ کی امداد کےلیے چندہ مہم شروع کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -