اسلام آباد(16 فروری 2026): اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں سید واجد علی گیلانی دوبارہ صدر منتخب ہوگئے۔
چئیرمین الیکشن بورڈ عادل عزیز قاضی نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے الیکشن کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق صدارتی امیدوار واجد گیلانی 770 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
ان کے مدمقابل امیدوار اشرف گجر نے 761 ووٹ لیے، ایڈیشنل سیکرٹری کیلئے فرزانہ فیصل خان 865 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مدمقابل پلوشہ ایاز خان نے 644 ووٹ لیے۔
جوائنٹ سیکرٹری کیلئے عثمان ناصر 939 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ان کے مدمقابل وجاہت غوری 553 ووٹ لے سکے، فنانس سیکرٹری کیلئے ردا بتول 860 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مدمقابل سید صلاح الدین نے 625 ووٹ لیے۔
چیف الیکشن بورڈ عادل عزیز قاضی اور ممبران نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، جنرل سیکرٹری قاسم نواز عباسی اور 12 رکنی ایگزیکٹو باڈی بلا مقابلہ منتخب ہو گئی تھی نائب صدر کی نشست پر صابر احمد بھی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔


