پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

کراچی: کامیڈین ولی شیخ کی گاڑی چوری ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے ملیر معین آباد سے کامیڈین ولی شیخ کی گاڑی چوری ہوگئی۔

کامیڈین ولی شیخ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گھر کے باہر سے گاڑی چوری کی، ماڈل کالونی پولیس نے تعاون کیا ہے۔

انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت اور اداروں سے اپیل ہے کہ میں غریب اور چھوٹا سا اداکار ہوں بڑی مشکل سے گاڑی خریدی تھی یہ ڈھونڈ کر مجھے دلوائی جائے۔

اس سے قبل ولی شیخ کا نے ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں انہیں انتہائی پریشانی کی حالت میں پولیس پر غصہ ہوتے دیکھا گیا تھا۔

یہ پڑھیں: کراچی : معروف کامیڈین ولی شیخ کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

ویڈیو میں وہ کہہ رہے تھے کہ میرے ساتھ ناردرن بائی پاس پر ڈکیتی ہوئی ہے، مجھ سے 85 ہزار روپے ، میرا موبائل فون اور گھڑی چھین لی گئی ہے جبکہ میرے ساتھ عفان صدیقی صاحب تھے ان کے 5 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی صاحب بول رہے تھے کہ ناردرن پر ڈکیتی نہیں ہو رہی بھائی ہو رہی ہے ڈکیتی میرے ساتھ ہوئی ہے، آپ لوگ ناردرن پر لے گئےمنڈی غریب لوٹ رہے ہیں ، غریبوں کی بد دعا نہ لو اپنے پولیس والوں سے کہو کہ کام کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں