جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

مگرمچھ اچانک سڑک پر آگیا، لوگ خوفزدہ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں 12 فٹ لمبے مگرمچھ نے مصروف شاہراہ پر آکر خوف پھیلا دیا جسے فوجی جوانوں نے آکر وہاں سے باہر نکالا

مگرمچھ اگر چڑیا گھر میں پنجرے میں بند ہو تو دیکھنے والے اسے دیکھ کر محظوظ ہوتے ہیں لیکن جب یہی خونخوار جانور مٹرگشت کرتا کسی سڑک پر نکل آئے تو پھر خوف کا عالم دیکھنے کا ہوتا ہے۔

گزشتہ روز امریکا میں ایک مصروف شاہراہ پر 12 فٹ لمبا مگر مچھ مٹرگشت کرتا نکل آیا جسے دیکھ کر وہاں سے گزرنے والوں کے اوسان ہی خطا ہوگئے۔

ایک ڈرائیور نے ہوش مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی اطلاع فلوریڈا ہائی وے پر پٹرولنگ عملے کو دی جس نے فوری طور پر فوج کو طلب کرلیا تاکہ شاہراہ کو مگرمچھ سے کلیئر کرایا جاسکے۔

ایف ایچ پی حکام کے مطابق کولیئر کاؤنٹی کے فوجی اطلاع ملنے پر فوری طور پرجائے وقوعہ انٹراسٹیٹ پچھتر پہنچے اور شاہراہ کو کراس کرنے کی کوشش کرنے والے مگرمچھ کو وہاں سے ہٹایا۔

ایف ایچ پی حکام نے ٹوئٹر پر ایک تصویر ٹوئٹ کی جس میں 12 فٹ لمبے مگرمچھ کو سڑک کے کنارے دیکھا جاسکتا ہے ساتھ ہی ایڈوائزی بھی جاری کی جس میں مذکورہ شاہراہ پر بڑے مگرمچھ کی موجودگی کی اطلاع دیتے ہوئے ڈرائیوروں کو محتاط رہنے کی تلقین کی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں