جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

ہسارانگا نے آتے ہی دھوم مچا دی، نئی تاریخ رقم

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکن اسپنر ہسارانگا نے ون ڈے میں تاریخ رقم کر دی۔

ہسارانگا چھ ماہ بعد ٹیم میں آتے ہی چھاگئے، لیگ اسپنر نے انجری سے واپسی کے بعد دھوم مچا دی۔ تیسرے ون ڈے میں زمبابوے کی سات وکٹیں لے اڑے۔ ان کی تباہ کن بولنگ کی بدولت کولمبو میں مہمان ٹیم صرف چھیانوے رن پرڈھیر ہو گئی۔

سری لنکا نے ہدف باآسانی دو وکٹوں پرحاصل کر کے تین میچوں کی سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی۔

Image

ہسارانگا ون ڈے میچ میں سات وکٹیں لینے والے پانچویں بولر بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں ان کے ہم وطن لیجنڈ چمندا واز 8 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔ انہوں نے زمبابوے کے خلاف 2001 میں صرف 19 رنز کے عوض 8 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔

دوسرے نمبر پر پاکستان کے شاہد آفریدی، تیسرے پر آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میک گرا اور چوتھے پر افغانستان کے مایہ ناز اسپنر راشد خان ہیں جنہوں نے ون ڈے میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں