کولمبو: سری لنکا کے اسٹار اسپنر وینندو ہسارنگا انجری کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔
سری لنکا کے اسپنر وینندو ہسارنگا ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے، وہ آئرلینڈ کے خلاف افتتاحی میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔
ہسارنگا نے آئرلینڈ کے خلاف چار اوورز میں 25 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
میچ کے دوران ہی وہ تکلیف میں نظر آئے تاہم جب ایم آر آئی اسکین کروایا گیا تو ان کے بائیں پاؤں میں انجری کی تصدیق ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق سری لنکن اسکواڈ میں اسپنر دوشن ہیمانتھا کو ہسارنگا کی جگہ شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی تمام خبریں
واضح رہے کہ اس سے قبل فاسٹ بولر ایشان ملنگا کندھے کی انجری کی وجہ سے پہلے ہی ورلڈ کپ سے باہر ہوچکے ہیں۔
سری لنکا اپنا دوسرا گروپ مرحلے کا میچ عمان کے خلاف کھیلے گا، جو 12 فروری کو پالیکیلے میں کھیلا جائے گا۔
ان کا تیسرا میچ اسی مقام پر 16 فروری کو آسٹریلیا کے خلاف ہے جبکہ گروپ مرحلے کا ان کا آخری میچ 19 فروری کو کولمبو میں زمبابوے کے خلاف شیڈول ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


