مختلف طرح کے کردار ادا کرنا چاہتی ہیں، جیکولین -
The news is by your side.

Advertisement

مختلف طرح کے کردار ادا کرنا چاہتی ہیں، جیکولین

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سابق مس سری لنکا جیکولین فرنینڈس فلموں میں مختلف طرح کے کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔

بالی ووڈ کی دلکش و معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس کا کہنا ہے کہ وہ اب تک کے ادا کئے گئے اپنے کرداروں سے ہٹ کر کچھ مختلف کردار میں نظر آئیں گی۔

ed594ba94d445c31679d51392c2f0bf7

بالی ووڈ اداکارہ جیکولین نے کہا “امید ہے کہ جلد ہی ایسا ہوگا، ایک فلم ہے لیکن اس بارے میں بات کرنا جلد بازی ہوگی پر ہاں میں اپنی اگلی فلم میں کچھ مختلف اور کچھ دلیری بھرے کام کرتی نظر آؤں گی۔

جیکولین فرنینڈس نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز سال 2009 میں آئی فلم علاالدین سے کیا تھا لیکن انہیں اصل شہرت 2014 میں سلمان خان کے ساتھ فلم کک سے ملی ہے۔

jacky-embed-1

واضح رہے کہ جیکولین کی حالیہ فلم ڈھشوم ریلیز ہوئی ہے، جیکولین اب آنے والی فلم ‘اے فلائنگ جٹ’ کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں، ریمو ڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں جیکولین کے ساتھ ٹائیگر شراف نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

Jacqueline-Fernandez-at-umang-2015-(1)2938

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں