ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

سری لنکا کو مطلوب ڈرگ مافیا کا سرغنہ دبئی سے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: سری لنکا کو متعدد مقدمات میں مطلوب ڈرگ مافیا کے سرغنہ کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی پولیس اور سری لنکا سیکیورٹی فورسز نے دبئی کے ہوٹل میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سری لنکا کو مطلوب ڈرگ مافیا کے سرغنہ مکن ڈیور مدہش کو گرفتار کرلیا۔

ملزم ماضی میں سری لنکا کی جیل میں قید کی سزا بھگت چکا ہے جبکہ ملزم مکن ڈیور مدہش سری لنکا کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق ملزم مکن ڈیور مدہش کے ہمراہ 20 دیگر افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جس میں معروف گلوکار امل پریرا بھی شامل ہیں۔

سری لنکا کی سیکیورٹی فورسز اور دبئی پولیس کے مشترکہ آپریشن میں ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں منشیات برآمد کی گئی ہیں۔

مطلوب ملزم مکن ڈیور مدہش کو سری لنکا کے حوالے کرنے سے متعلق دونوں ملکوں کے حکام کی جانب سے رابطے جاری ہیں۔

سری لنکن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گرفتار معروف سنگر امل پریرا انڈر ورلڈ ڈان ندی مل کا بیٹا ہے، گرفتار ملزمان کو دبئی حکام کی جانب سے ڈی پورٹ کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ پڑھیں: دبئی : ایئرپورٹ سے مسافروں کا سامان چوری کرنے والا گروہ گرفتار

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں دبئی کی ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز نے ہوائی اڈے سے مسافروں کا سامان چوری کرنے والے 3 ایشیائی شہریوں کو گرفتار کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تینوں ملزمان نے پولیس تفیش کے دوران ایئرپورٹ پر مسافروں کے بیگوں سے سامان چوری کرنے کا اعتراف کیا، جس کے بعد پولیس نے مذکورہ ملزمان کو عدالت کے حکم پر جیل منتقل کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں