تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

”شاہ رخ خان بننا چاہتا تھا مگر رنبیر کپور بن گیا“

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں کہہ رہے ہیں کہ میں شاہ رخ خان بننا چاہتا تھا۔

”شمشیرا“ میں ساتھی اداکارہ وانی کپور نے انسٹا گرام پر ”آر کے ٹیپس“ سیریز کی دوسری قسط شیئر کی جس میں رنبیر کپور اپنی زندگی سے متعلق بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں امیتابھ بچن بننا چاہتا تھا اور جوان ہوا تب شاہ رخ خان بننا تھا مگر بلآخر رنبیر کپور بننا پڑا۔

ویڈیو میں وہ مزید کہتے ہیں کہ بڑا ہونے پر ہندی فلموں کے ہیرو میری زندگی کے ہیرو بن چکے تھے، میں نے جو کچھ کیا، جو لباس پہنا، جیسے بات چیت کی، سب لاشعوری طور پر ہیروز سے متاثر ہونا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تاہم عجیب بات یہ ہے کہ جب میں اداکار بنا تو اس قسم کی فلموں کا انتخاب نہیں کرنے لگا جو میرے ہیروز منتخب کریں گے۔

رنبیر کپور ویڈیو میں کہتے ہیں کہ ہو سکتا ہے میں نے اپنے اندر موجود اداکار کو مطمئن کرلیا ہو لیکن جب میں 12 سالہ رنبیر کو دیکھتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ خواب ابھی بھی ادھورا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vaani Kapoor (@_vaanikapoor_)

Comments

- Advertisement -