دیامر بھاشا ڈیم: سی اے اے نے چلاس ایئر پورٹ فعال بنانے کے لیے بورڈ تشکیل دے دیا -
The news is by your side.

Advertisement

دیامر بھاشا ڈیم: سی اے اے نے چلاس ایئر پورٹ فعال بنانے کے لیے بورڈ تشکیل دے دیا

کراچی: دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں سِول ایوی ایشن اتھارٹی نے گلگت بلتستان کے قصبے چلاس میں ایئر پورٹ کو فعال بنانے کے لیے بورڈ تشکیل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں چیئرمین واپڈا نے چلاس ایئر پورٹ کو فعال بنانے کے لیے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھ کر درخواست کی تھی۔

واپڈا کے چیئرمین نے خط میں ڈی جی سی اے اے سے درخواست کی تھی کہ ڈیم کی تعمیر کے لیے انھیں چلاس ایئر پورٹ استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے خط میں لکھا کہ چلاس ایئر پورٹ سے دیامر بھاشا ڈیم کے لیے لاجسٹک کی سہولت میسر آئے گی اور ڈیم کی بر وقت تکمیل ممکن ہوگی۔

واپڈا کے چیئرمین کی درخواست پر ڈی جی سول ایوی ایشن نے چلاس ایئر پورٹ کو فعال بنانے کے لیے بورڈ تشکیل دے دیا، بورڈ میں سِول ایوی ایشن، واپڈ اور ایئر فورس کے افسران شامل ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:  دیامر بھاشا ڈیم کے لیے فنڈ کا نیا نام ’سپریم کورٹ / پی ایم ‘ ہوگا


سی اے اے کا تشکیل کردہ بورڈ متعلقہ جگہ کا دورہ کر کے ایک ہفتے میں رپورٹ ارسال کرے گا۔ چیئرمین واپڈا نے کہا کہ چلاس ائیر پورٹ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چلاس ائیر پورٹ سیاحت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں