ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

وقار یونس نے جذباتی ٹویٹس میں قومی ٹیم کو الوداع کہہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کی قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے ٹویٹر پرجذباتی انداز میں ٹیم کوالوداع کہا ہے۔

ہیڈ کوچ وقاریونس نے گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

سوئنگ کے سلطان نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کی اورکہا کہ انہیں ان کی اپنی فیملی سے تعلق چھوٹنے پرافسوس ہے۔

وقار یونس نے ایک اور ٹویٹ میں اپنی اہلیہ اوربچوں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ ہمیشہ ان کے ساتھ رہے۔

پاکستانی ٹیم کے بلے باز محمد حفیظ نے سابق کوچ کو ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات ہے۔ وقار یونس نے جواب میں کہا کہ ’’ باپ ہمیشہ بچوں کو آگے بڑھاتا ہے، میری اچھائی اورمشورے یاد رکھنا اور میری ناراضگی کے لئے مجھے معاف کردینا۔ کامیابی حاصل کرکے میرا سرفخرسے بلند کردینا‘‘۔

سابق پاکستانی کرکٹر اظہرمحمود نے کہا کہ وقارکے کام کرنے کے پیچھے کارفرما جذبہ قابلِ تقلید ہے ، وقار یونس نے ان الفاظ کے لئے اظہرمحمود کا شکریہ ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں