ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

قومی ٹیم کی بری پرفارمنس، وقاریونس کی مکمل رپورٹ منظرعام پر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وقار یونس کی قومی ٹیم کی بری پرفارمنس کے حوالے سے مکمل رپورٹ منظرِعام پرآگئی، کپتان شاہد آفریدی کے ساتھ ہارون رشید کو بھی موردِ الزام ٹہرادیا۔

وقاریونس نےآفریدی کےساتھ ساتھ شکست کاملبہ ہارون رشید کربھی گرادیا، کہتے ہیں ٹیم کی سلیکشن میں ہارون رشیدمن مانیاں کیاکرتے تھے۔

وقاریونس نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہےکہ ہارون رشیدکوسلیکشن کی الف ب بھی نہیں معلوم، مستقبل کو نظراندازکرکے ٹیم بنائی جاتی تھی۔ میری مخالف کے باوجود انتالیس سالہ رفعت اللہ مہمندکوشامل کیا۔

وقاریونس نےکہاسلمان بٹ کی واپسی کی تجویزدی لیکن آفریدی راہ میں رکاوٹ بن گئے۔ وہ خرم منظور اوراحمدشہزادسے بہتر چوائس تھے۔

وقاریونس نےکہامستقبل کوسامنےرکھ کریونس خان کوون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کی مخالف کی لیکن ہارون رشیدنےدباؤ میں آکر سلیکٹ کیا۔

وقاریونس نےاحمدشہزاداورعمراکمل کو ٹیم سےباہررکھنےکی تجویزبھی دی۔ایشیاکپ سے ڈراپ احمدشہزادکوورلڈٹی ٹوئنٹی میں بلانےکی مخالفت کی۔

عمراکمل ڈسپلن کی خلاف ورزی کےبعد بھی ٹیم کےمستقل رکن رہے۔ ڈسپلن پر کوئی سمجھوتاکیے بغیرعمراکمل کو اینڈریو سائمنڈز اورکیون پیٹرسن کی طرح مثالی سزادینی چاہےتھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں