The news is by your side.

Advertisement

وقار یونس نوجوان باؤلرز کی صلاحیتوں سے متاثر

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی اور توانائی دیکھ کر متاثر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاک آسٹریلیا سیریز کے حوالے سے لگایا جانے والا باؤلرز کا دو روزہ تربیتی کیمپ ختم ہوگیا، اس کیمپ میں ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے 13 گیند بازوں نے شرکت کی۔

باؤلنگ کیمپ میں شاہین آفریدی، محمد عباس، محمد حسنین، نسیم شاہ، موسیٰ خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ کوچ وقار یونس نے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔

قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے چار فاسٹ باؤلرز کو پاکستان کی نئی جنریشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان باولرز کی انرجی سے بہت متاثر ہوا، شاہین آفریدی، محمد حسنین، نسیم شاہ اور موسی خان میں زبردست ٹیلنٹ موجود ہے۔

مزید پڑھیں: دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کل ہوگا

کیمپ میں بابر اعظم اور امام الحق نے بھی حصہ لیا جبکہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور اسپینر شاداب خان نے بھی شرکت کی۔ اختتام پر ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو لیکچر بھی دیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں