پاکستانی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور سابق کپتان و کمنٹیٹر وقار یونس نے پہلی بار اپنی انگلی ٹوٹنے کے حوالے سے لب کشائی کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ابوظبی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان کے مسٹری اسپنر ابرار احمد نے سری لنکن آل راؤنڈر ہسارنگا کو آؤٹ کرنے کے بعد اُنہی کے انداز میں جشن منایا۔
وقار یونس نے اس منظر کو کمنٹری باکس سے دیکھتے ہوئے کہا ’اگر میری تمام 10 انگلیاں ہوتیں تو میں بھی وکٹ لینے کے بعد سری لنکا کے بولر ہسارنگا کی طرح جشن مناتا۔
سابق کرکٹر وقار یونس کے ساتھ انگلی ٹوٹنے کا افسوسناک حادثہ ملتان کی ایک نہر میں کزنز کے ساتھ تیراکی کرتے ہوئے پیش آیا تھا۔
آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے
وقار یونس پل سے نہر میں چھلانگ لگانے کے لیے لوہے کی گرلز پر چڑھنے کے بعد اپنا توازن کھو بیٹھے تھے اور پھسل کر نہر میں گر گئے تھے، اس دوران ان کے ایک ہاتھ کی چھوٹی انگلی گرل میں پھنس کر علیحدگی ہوگئی تھی۔
سابق کرکٹر کے ساتھ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا تھا اس وقت ان کی عمر 15 سال تھی اور اس حادثے کے باوجود بھی انہوں نے بولنگ کے شعبے میں ملک کا نام روشن کیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


