ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

’ویرات کوہلی جلد ٹنڈولکر کو بہت پیچھے چھوڑ دے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی 47 ویں ون ڈے سنچری پر پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

گزشتہ روز ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریفوں کے درمیان مقابلے میں ویرات کوہلی نے شاندار سنچری اسکور کی انہوں نے 94 گیندوں پر ناقابل شکست برق رفتار 122 رنز اسکور کیے اور یہ ان کی پاکستان کے خلاف تیسری اور ون ڈے کیریئر کی مجموعی طور پر 47 ویں سنچری تھی۔

کوہلی کی اس سپر پرفارمنس پر سابق پاکستانی کپتان اور عظیم فاسٹ بولر وقار یونس نے شاندار الفاظ میں تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی اس سے کہیں زیادہ اور اتنی سنچریاں بنائیں گے کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔

غیر ملکی اسپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بورے والا ایکسپریس نے کہا کہ کوہلی کو ریٹائرمنٹ سے قبل ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ اپنے کیریئر میں اتنی سنچریاں بنا لیں گے کہ مستقبل میں شاید ہی کوئی کھلاڑی ان تک پہنچ سکے گا۔

انہوں مزید کہا کہ ویرات اور دیگر کھلاڑیوں حتیٰ کے سچن ٹنڈولکر کے درمیان بہت فرق ہے۔ سچن نے اپنی آخری ون ڈے (49 ویں) سنچری اپنے کیریئر کے آخری میچ میں بنائی جب کہ ویرات کوہلی کی ابھی بہت کرکٹ باقی ہے اور ان میں رنز کرنے کی بھوک نظر آتی ہے اس لیے میں وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ وہ اپنی سنچریوں سے ایسا سنگ میل عبور کریں گے جن کو کراس کرنا مستقبل میں کسی کے بس میں نہیں ہوگا۔

وقار یونس نے ویرات کوہلی کی وکٹوں کے درمیان ان کی ناقابل یقین دوڑنے کی تعریف کرتے ہوئے کے ایل راہول کے لیے افسوس کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ مجھے کے ایل راہول پر افسوس ہوا کیونکہ وہ انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد اپنا پہلا میچ کھیل رہا تھا اور اسے اس آدمی کے ساتھ وکٹوں کے درمیان دوڑنا پڑا جس کو رنز بنانے کا جنون ہے اور وہ ایک بھی اضافی ممکنہ رن لینا نہیں چھوڑتا، اس کی فٹنس بھی کمال کی ہے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے گزشتہ روز پاکستان کے خلاف اپنے کیریئر کی 47 ویں ون ڈے سنچری بنائی اور ان سے آگے سابق عظیم بھارتی بلے باز ٹنڈولکر ہیں جنہوں نے 49 ون ڈے سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی کوہلی کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 13 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے کھلاڑی بن گئے انہوں نے یہ کارنامہ صرف 267 اننگز میں انجام دیا جب کہ ٹنڈولر کو اس سنگ میل تک پہنچنے کے لیے 321 اننگز کھیلنا پڑی تھیں۔

کوہلی کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 13,000 رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے سچن ٹنڈولکر کے 321 رنز کے مقابلے صرف 267 اننگز میں یہ کامیابی حاصل کی۔

گزشتہ روز بھارت کے 356 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی یوں ٹیم انڈیا نے روایتی حریف کے خلاف 228 رنز کے بڑے مارجن سے فتح اپنے نام کی۔

ایشیا کپ، سری لنکا اور بھارت کا میچ آج، فاتح ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا آج اہم میچ دفاعی چیمپئن سری لنکا اور بھارت کے درمیان کولمبو میں کھیلا جائے گا فاتح ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں