تازہ ترین

وقار یونس کو کس بات کا زندگی بھر افسوس رہے گا؟

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار  یونس کا کہنا ہے کہ 1992 کی ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ نہ ہونے پر ہمیشہ افسوس رہے گا۔

انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ میں فاتح ٹیم کا حصہ نہیں تھا لیکن میں اپنے ساتھیوں کے لیے بہت پرجوش اور خوش تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اب بھی وہ دن بہت واضح طور پر یاد ہے جس دن  ٹیم واپس آئی تھی، اور انکا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔ اس زمانے میں ہوائی جہاز کے ساتھ کوئی سیڑھیاں نہیں لگی ہوئی تھیں، جہاز کے گیٹ پر بڑی بڑی سرچ لائٹس لگائی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: وقار یونس کا دلکش ڈانس، ویڈیو وائرل

وقار یونس نے کہا کہ میری ٹیم جب ٹرافی لیکر جہاز سے باہر آئی تو میں پہلی قطار میں کھڑا تھا، اس لمحے مجھے لگا کہ کسی نے میری ٹانگوں سے روح نکال لی ہے اور میں بیٹھ کر رونے لگا، یہ بہت جذباتی لیکن خوشی کا لمحہ تھا۔ مجھے ممبرز نے مجھے اٹھا کر گلے لگایا۔

خیال رہے کہ وقار یونس اسٹریس فریکچر کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

Comments