جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

جنگلی ہاتھی کا بس پر حملہ، مسافروں کا کیا بنا؟ (کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں)

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی: بھارت میں دیوقامت ہاتھی نے اچانک بس پر حملہ کردیا لیکن عقل مند ڈرائیور کی حاضر دماغی نے مسافروں کو جانور سے محفوظ رکھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی بھارت کے ضلع نلگرس میں جنگل کو چیر کر بنائی گئی سڑک پر اچانک ہاتھی نمودار ہوا اور بس پر حملے شروع کردیے، جانور نے اپنے سر کے وار سے بس کا شیشہ بھی توڑ دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بس ڈرائیور نے چالاکی دکھاتے ہوئے ڈرائیونگ سیٹ سے اٹھ کر مسافروں کی طرف آگیا، ان کی اس حکمت عملی سے ہاتھی جنگی کی طرف روانہ ہوگیا، مذکورہ شہری اپنی سیٹ پر بیٹھا رہتا تو ممکنہ طور پر جانور اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتا۔

حملے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ صارفین ڈرائیور کو خوف سراہ رہے ہیں۔ ہاتھی نے بس کے سامنے والے شیشے کو شدید نقصان پہنچایا۔ بعد ازاں ہاتھی کے جانے پر ڈرائیور بس کو منزل کی جانب لے گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ سڑک پر جنگلی جانوروں سے سامنا ہونا معمول بن چکا ہے کیوں کہ یہ روڈ جنگل کی گزر گاہ ہے۔ مذکورہ نوعیت کی سڑک بھارت کے مختلف شہروں میں تعمیر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جنگل سے متصل سڑک پر چیتے نے راہ چلتے شہری پر حملہ کیا تھا جس کی ویڈیو بھی کئی مہینوں تک سوشل میڈیا پر چھائی رہی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں