The news is by your side.

Advertisement

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کورونا کے وار

پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے آغاز سے قبل محکمہ صحت کی جانب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں عملے کے 9 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی کورونا کے نشانے پر آگیا۔ اسٹیڈیم کے 9 اسٹاف ممبر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ کورونا مثبت آنے والے ارکان میں سیکورٹی، گراونڈ اسٹاف اور ہائی پرفارمنس کے لوگ شامل ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں91ملازمین کےٹیسٹ کیےگئےتھے جس میں سے 9 ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آئے، مثبت کورونا آنے پر ملازمین کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر اکرم سلطان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج 24گھنٹے بعدآئیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے 10 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ کورونا ‏کا شکار ہونے والے ملازمین نےخود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر بورڈ میں احتیاطی تدابیر مزید سخت کر دی گئی ہیں اور وبا سے ‏محفوظ رہنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب ساتویں سیزن کو عالمی وبا کرونا سے بچانے کیلئے فرنچائز ٹیمیں بائیو سیکیورببل میں داخل ہونا شروع ہوگئیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں