اشتہار

جنگ زدہ ایران نے ایشین گیمز میں 52 تمغے جیت کر دنیا کو حیران کر دیا!

اشتہار

حیرت انگیز

جاپان (6 اکتوبر 2026): حال ہی میں ختم ہونے والے ایشین گیمز 2026 میں جنگ زدہ ایران نے 52 تمغے جیت کر دنیا کو حیران کر دیا۔

جاپان میں کھیلے گئے ایشین گیمز میں ایران نے سونے کے 19، چاندی کے 18 اور کانسی کے 15 میڈل جیت کر ایونٹ میں مجموعی طور پر 52 تمغے جیتے اور موجودہ جنگ کی صورتحال میں اس کارکردگی سے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

ایرانی ایتھلیٹس نے سب سے زیادہ 6 طلائی تمغے ریسلنگ میں جیتے۔ ویٹ لفٹنگ، والی بال، تائیکوانڈو اور روئنگ میں بھی کمال کھیل کا مظاہرہ کیا۔

ایشین گیمز میں ایران نے مجموعی طور پر 52 تمغے جیت کر چھٹے پوزیشن حاصل کی۔

ایشین گیمز: پاک بھارت کرکٹ میچ میں جنگ کا سماں، جاپانی پولیس حیران رہ گئی!

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں