تازہ ترین

سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کروناوائرس: نرسوں کے چہرے کیوں بگڑے؟

بیجنگ: چین میں کروناوائرس سے لڑنے والی اسپتال انتظامہ اور عملے کی حالت دیکھ کر شہریوں نے ہیرو قرار دے دیا، مسلسل ماسک پہننے سے نرسوں کے چہرے بگڑ گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی پورٹ کے مطابق چین میں کروناوائرس سے بچاؤ اور متاثرہ افراد کا علاج کرنے والے عملے کی تصاویر منظر عام پرآئیں، چہرے کی بگڑی حالت دیکھ کر شہریوں نے مذکورہ نرسوں کو ہیرو قرار دے دیا۔

وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلسل ماسک پہنن کر مریضوں کا علان کرنے والی نرسوں کے چہروں کی حالت بگڑ گئی، گالوں سمیت ناک کے اوپری حصوں پر بھی خون جم گیا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے لوگ ملک کے اثاثہ اور ہیروں ہیں، جنہوں نے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں افراد کے دل جیت لیے۔ مذکورہ تصاویر پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہوگئیں اور ہر طرف ان نرسوں سمیت دیگر عملوں کو قابل قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے کہ جو کروناوائرس سے لڑ رہے ہیں۔

کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے متحدہ عرب امارات کا بڑا اعلان

خیال رہے کہ چین کے شہر ووہان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، اب تک جان لیوا وائرس سے 563 افراد موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں، پورے چین میں 28 ہزار افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

چین سے باہر کرونا سے متاثرہ 191 کیس سامنے آئے ہیں تاہم ان میں ہلاکتوں کی تعداد صرف 2 ہے۔

Comments

- Advertisement -