تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

ترک شہری نے رحم دلی کی اعلیٰ مثال قائم کردی، ویڈیو وائرل

استنبول: ترکی کے دارالحکومت میں واقع علاقے سلطان غازی میں ایک شخص نے سردی سے متاثر ہونے والے کبوتر کو ہیئر ڈرایئر سے خشک کر کے سب کے دلوں میں گھر کرلیا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے شہر استنبول کے شمال مغربی علاقے میں واقع ضلع سلطان غازی کے رہائشی شخص نے گھر کے چھجے پر کبوتر کو بیٹھے ہوئے دیکھا۔

سبھاتن یلمیز نامی شہری نے بتایا کہ اُس روز بہت زیادہ سردی تھی اور کبوتر ایک ہی جگہ اکڑا ہوا بیٹھا تھا، مجھے محسوس ہوا کہ شاید یہ سردی سے جم گیا ہے۔

سبھاتن نے کبوتر کو پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے جسے کے بعد انہوں نے ہیئرڈرایئر (گیلے بال خشک کرنے والی مشین) نکالی اور اس کو چلا کر کھڑکی سے لٹک کر کبوتر پر گرم ہوا مارنے لگے۔

انہوں نے 15 منٹ سے زائد وقت تک کبوتر پر گرم ہوا پھینکی جس کے بعد وہ نہ صرف چلنے کے قابل ہوا بلکہ اُس نے باجرہ کھایا اور پھر وہاں سے اڑ کر دوسری جگہ پر چلا گیا۔

سبھاتن کے پڑوسی نے جب یہ منظر دیکھا تو اُن کی ویڈیو ریکارڈ کی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

انٹرنیٹ پر ویڈیو وائرل ہوئی تو ترک شہری کو صارفین نے رحم دل قرار دیا اور لکھا کہ انہوں نے رحمی دلی کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

Comments

- Advertisement -