بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

وارم اپ میچ: بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: بھارت نے پہلے وارم اپ میچ میں انگلش ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے پہلے وارم اپ میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 189 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ایشان کشن نے 46 گیندوں پر 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کے ایل راہول 24 گیندوں پر 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان ویرات کوہلی 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

رشبھ پانت 29 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ہاردک پانڈیا نے 16 رنز بنائے، سوریا کمار یادیو 8 رنز ولے کا نشانہ بنے۔

انگلش ٹیم کی جانب سے ڈیوڈ ولے، مارک ووڈ اور لیام لیونگسٹن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے تھے، معین علی نے 43 رنز کی جارحانہ اننگز بھی انگلینڈ کو شکست سے نہ بچاسکی۔

جونی بریسٹو نے 49 رنز پر بمرا کا نشانہ بنے، لیام لیونگسٹن 30 رنز بنا چلتے بنے، جیسن رائے 17 اور جوز بٹلر 18 رنز بناسکے۔

ڈیوڈ ملان 18 رنز بنا کر چاہر کا نشانہ بنے، کرس ووکس ایک رن بناسکے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جسپریت بمرا اور راہول چاہر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں