تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کیلئے انتباہ، بڑے آپریشن کا آغاز

ریاض: سعودی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مملکت میں اقامہ ولیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیرملکیوں کے گرد قانون کا گھیرا مزید تنگ کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ کے ترجمان بریگیڈیئر سامی الشویرخ کا کہنا ہےکہ مملکت بھر میں سعودی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے سیکیورٹی آپریشن شروع کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خصوصاً اقامہ و لیبر قوانین اور سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پورے ملک میں سیکیورٹی آپریشن کیے جارہے ہیں، ہر علاقے کے پولیس سٹیشن کے تعاون سے سیکیورٹی آپریشن کیا جارہا ہے، مملکت میں قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

بریگیڈیئر سامی الشویرخ کا کہنا تھا کہ ریجن پولیس کے ڈائریکٹر سیکیورٹی آپریشن کی قیادت کررہے ہیں جبکہ مملکت میں مقرر جرم و سزا کے قوانین کے نفاذ کے لیے متعلقہ اداروں کے اہلکار آپریشن میں شریک ہورہے ہیں۔

مطابق محکمہ امن عامہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے حوالے سے پہلےمعلومات اکھٹی کی جارہی ہیں بعد ازاں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -