تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

خبردار! بغیر ماسک پکڑے گئے تو وہیں کرونا ٹیسٹ ہوگا

نئی دہلی : بھارتی حکام نے کرونا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے اور بغیر ماسک کے گھومنے والوں کا اینٹی جن ٹیسٹ کروانے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے لیکن بھارت کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے جس پر قابو پانےکےلیے حکام نے بغیر ماسک باہر گھومنے اور بلاضرورت گھر سے نکلنے والوں کا باہر ہی کرونا ٹیسٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ضلع اورنگ آباد شہر میں کرونا کی زنجیر توڑنے کےلیے حکم امتناع نافذ کیا گیا ہے اس کے باوجود لوگ بوقت ضرورت گھروں سے نکلنے پر مجبور ہیں۔

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن نے لوگوں کو گھروں سے نکلنے سے روکنےکےلیے یہ فیصلہ کیا ہے جس کے بعد بلاضرورت سے نکلنے والے افراد کو پکڑ کر اسی جگہ ٹیسٹ کیا جائے گا تاکہ کرونا کی تصدیق ہوسکے۔

Comments

- Advertisement -