تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سعودی عرب آنے والے غیرملکیوں کیلئے انتباہ جاری!

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ملٹی پل انٹری ویزے سے متعلق وضاحت پیش کی اور مملکت آنے والے غیرملکیوں کو متنبہ بھی کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک شہری نے اسفسار کیا کہ ملٹی پل انٹری وزٹ ویزے کا شمار کب سے ہوتا ہے؟۔

جوازات نے وضاحت جاری کی کہ ملٹی پل انٹری وزٹ ویزے پر سعودی عرب آنے والوں کا شمار وزٹ ویزے کے سٹمپ ہونے کے وقت سے کیا جاتا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ نے یہ بھی بتایا کہ ملٹی پل انٹری کے لیے ضروری ہے کہ 6 ماہ بعد مملکت سے ایگزٹ کریں اور دوبارہ انٹری کریں جس سے ان کا ویزہ از خود چھے ماہ کے لیے بڑھ جاتا ہے۔

جبکہ سنگل انٹری ویزے پر آنے والوں کے لیے مدت کا شمار یعنی کاؤنٹ ڈاؤن سعودی عرب آنے کے بعد ہوتا ہے جس میں ان کی مدت قیام کا تعین کیا جاتا ہے اس حساب سے انہیں ویزے کی مدت میں توسیع کرانی ہوتی ہے۔

سعودی جوازات نے تارکین وطن کو خبردار کیا کہ وزٹ ویزے پر آنے والوں کو چاہیے کہ وہ مقررہ وقت پر اپنے وطن لوٹ جائیں بصورت دیگر مدت ختم ہونے پر انہیں قانون شکنی کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Comments

- Advertisement -