تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

سعودی عرب: غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن اور سہولت کاروں کیلئے انتباہ جاری!

ریاض: سعودی پراسیکیوشن جنرل نے خبردار کیا ہے کہ غیرقانونی طور پر سرحد پار کرکے مملکت میں داخل ہونے والے تارکین کو سہولت دینے والا بھی مجرم تصور کیا جائے گا۔

پراسیکیوشن جنرل کے مطابق غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو ٹرانسپورٹ و رہائشی سہولت فراہم کرنے والے کو بھی بھاری جرمانے اور قید کا سامنا کرنا ہوگا اور سہولت کار مجرم تصور کیے جائیں گے۔ درانداز کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق لاعملی میں ہی کیوں نہ ہو قانون شکنی کے زمرے میں شمار ہوگا۔

سعودی عرب میں ادارہ پراسیکیوشن جنرل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انتباہی نوٹ جاری کیا۔

پراسیکیوشن نے متنبہ کیا ہے کہ سعودی قانون کے مطابق کوئی بھی شخص خواہ و سعودی ہویا غیر ملکی کسی بھی ایسے فرد یا گروہ کو جو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرکے مملکت میں داخل ہوں گے اُن کو معاونت فراہم کرے گا وہ قانون کی نظر میں مجرم قرار پائے گا جس پر سخت سزا مقرر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والے کو ’درانداز‘ کہا جاتا ہے۔

درانداز کو مدد فراہم کرنے پر 5 سے 15 برس تک قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے یا دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جاسکتی ہیں۔ جبکہ سہولت کے طور پر دی جانے والی گاڑی یا گھر بھی ضبط کیا جاسکتا ہے۔

Comments