تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سوشل میڈیا پر عطیات جمع کرنے والوں کو وارننگ جاری

کویتی وزارت سماجی امور نے سوشل میڈیا کے ذریعے خیرات و امداد (الیکٹرانک بیگنگ) مانگنے والوں کو متنبہ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق رمضان المبارک میں متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے بغیر حکومتی اجازت حاصل کیے امداد کا شہریوں سے امداد خیرات طلب کی جاتی ہے جس کے خلاف شہریوں نے وزارت میں متعدد شکایات درج کرائی تھیں۔

الیکٹرانک بیگنگ کی روک تھام کےلیے وزارت سماجی امور کی چیریٹی سوسائٹیز نے فنڈ ریزنگ کو ریگولیٹ کرنے کےلیے قوانین مرتب کیے ہیں جس کی منطوری کےلیے بل سیکریٹری کو بھجوا دیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق چیریٹی سوسائٹیز کے مرتب کردہ قوانین، فیصلوں، کنٹرولز اور تقاضوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزارت سماجی امور نے عطیات جمع کرنے والی غیر لائسنس یافتہ جماعتوں کی نگرانی کی جا سکے اور ان کے خلاف ضروری اقدامات کئے جا سکیں۔

کویت کی وزارت سماجی امور نے شہریوں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ رقم عطیہ کرتے وقت احتیاط برتیں اور بے ایمان عناصر کے دھوکے میں نہ آئیں جو ان کا غلط استعمال اور خیراتی کام میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں بلکہ صرف معروف اداروں کو دیں۔

Comments

- Advertisement -