تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

خبردار! بھارتی فراڈیوں کی شامت آگئی

نئی دہلی: بھارت میں کوروناوائرس کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلانے اور ڈرانے والوں کی شامت آگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا کے حوالے سے من گھڑت اور خوفناک مسیجز بھیجنے پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے یہ کارروائی بھارتی ضلع کونول میں کی گئی، امراوتی نگر سے تعلق رکھنے والا شہری وبا کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلا کر لوگوں کو ڈرا رہا تھا۔

خوفناک مسیجز بھیجنے پر ایک شخص گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق میسجز موصول ہوئے جو خوفناک تھے، ان مسیجز سے سماج میں خوف اور بے چینی کی کیفیت پیدا ہوسکتی تھی، اسی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔

اس حوالے سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذکورہ شخص نے میسجز کے ذریعے اپنے رشتے داروں سے بھی فراڈ کیا۔

خیال رہے کہ بھارتی حکومت نے پولیس کو کورونا سے متعلق جھوٹی اور گمراہ کن مہم پر سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے اور اس ضمن میں ایکشن بھی لیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -