تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

خبردار! موسم گرما میں یہ کھانے ہرگز نہ کھائیں

گرمی کے موسم میں اکثر لوگوں کو سر درد، جسمانی خشکی اور دیگر سنگین بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن کھانے کی پرہیزی سے ممکنہ طور پر ہم ان امراض سے بچ سکتے ہیں۔

طبی ماہرین کی شایع ایک تحقیق کے مطابق یہ بیماریاں موسم گرما میں ہوا اور پانی کے ذریعے ہم میں منتقل ہوتی ہیں لیکن احتیاط کریں تو کوئی خطرہ نہیں ہوتا، ہم اپنی خوراک میں کچھ رد وبدل کرکے ان امراض سے بچ سکتے ہیں جن میں مشروبات اور کچھ خاص اشیا شامل ہیں۔

مندرجہ ذیل اشیا جسمانی درجہ حرارت میں اضافے اور مدافعتی نظام کو کمزور کرنے کا سبب بنتی ہیں۔

گرم مشروبات ترک کردیں

ہم اکثر اپنے دن کا آغاز گرم مشروبات سے کرتے ہیں جن میں چائے اور کافی نمایاں ہیں، ان کا گرمیوں میں استعمال جسمانی درجہ حرارت میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ جبکہ جسم میں پانی کی کمی بھی ہوسکتی ہے، اس لیے ہمیں متبادل کے طور پر سبز چائے یا آئسڈ کافی کو گرمی کے موسم میں استعمال کرنا چاہیے جو اچھی صحت برقرار رکھنے میں مدد گار ہوسکتا ہے۔

Tea OR Coffee? Here is the final verdict on which one is healthier | The Times of India

چکنائی والی اشیا

چکنائی سے بھرپور کھانوں میں فاسٹ فوڈ یا تلی ہوئی اشیا شامل ہیں جو گرمی سمیت دیگر موسموں کے لیے بھی غیرصحت بخش ہوتے ہیں۔ ان غذاؤں میں بھی جسمانی درجہ حرارت بڑھانے کی طاقت ہوتی ہے۔

Fast Food Vs Traditional Pakistani Food

دودھ کی مصنوعات

موسم جس وقت گرم ہوتا ہے قدرتی طور پر انسان کا جسمانی درجہ حرارت بھی بڑھ جاتا ہے، دودھ کی مصنوعات جن میں دہی، پنیر اور مکھن وغیرہ شامل ہیں کے استعمال سے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

کھٹے دہی کو میٹھا کرنے کا طریقہ‎ | Urdu News – اردو نیوز

خشک پھل نہ کھائیں

ماسم گرما میں خشک پھلوں کا استعمال ہرگز نہ کریں جن میں کھجور، کشمش اور خوبانی وغیرہ شامل ہیں۔ یہ پھل ہماری صحت کے لیے مفید تو ہیں لیکن گرمی کے موسم میں جسانی درجہ حرارت کے لیے نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ آپ کو خارش اور تناؤ کا بھی شکار کر سکتے ہیں۔

خشک میوہ جات اور ان کے ایسے طبی فوائد جن سے آپ آج تک بے خبر ہیں - روزنامہ اوصاف

مصالحوں کے نقصانات

ہمارے ہاں عموماً کھانوں میں الائچی، دارچینی، کالی مرچ اور لونگ جیسے مصالحے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان سے کھانوں کا لطف اور خوشبو تو دوبالا ہوجاتا ہے لیکن گرمی میں یہ آپ کے لیے خطرناک ہوسکتے ہیں، ماہرین ٹھنڈا مصالحہ جیسے زیرا اور نامیاتی پودینہ ڈال کر متوازن طریقے سے محدود مقدار میں کھانے کی تجویز کرتے ہیں۔

موسم سرما میں گرم مصالحے کا استعمال بڑھادیں - ایچ ٹی وی اردو

روسٹ گوشت سے بچیں

روسٹ گوشت کو تندوری گوشت بھی کہا جاتا ہے جو زیادہ درجہ حرارت میں پکتا ہے۔ موسم کی گرمی اور اوپر سے گوشت یہ دونوں مل کر انسان کے جسمانی درجہ حرارت پر سنگین اثرات مرتب کرتے ہیں، اس سے کینسر کا خطرہ بھی ہے۔نمکین روسٹ کیا ہے؟

کھانے کی مصنوعی اشیا

موسم گرما میں تھکاؤٹ، اپھارہ اور مایوسی جیسی کیفیت سے بچنا چاہتے ہیں تو کھانے کی مصنوعی اشیا کا استعمال روک دیں جن میں چٹنی اور سلاد نمایاں ہیں۔ یہ پروسس شدہ کھانے کہلاتے ہیں۔

Hara Dhanya Ki Chutney Recipe in Urdu | ہرا دھنیا کی چٹنی

Comments

- Advertisement -