تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

خبردار! سعودی محکمہ ٹریفک کی ڈرائیورز کو ہدایت جاری

ریاض : محکمہ ٹریفک کی جانب سے ڈرائیوروں کےلیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا، جس کے تحت ٹرینگل کے بعد گاڑی موڑنے پر سرخ اشارے کو توڑنے کا جرمانہ ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں قوانین پر عمل درآمد کروانے کےلیے انتظامیہ کی جانب عوام میں شعور اجاگر کیا جاتا ہے اور اس سلسلے میں سعودی حکام آئے روز قوانین و قواعد و ضوابط سے متعلق وضاحت جاری کرتے رہتے ہیں۔

سگنل ہونے کی صورت دائیں جانب مڑنے سے متعلق بھی محکمہ ٹریفک نے ہدایت جاری کی ہیں، جس کے تحت اگر ڈرائیور کو سگنل بند ہونے کی صورت میں دائیں جانب مڑنا ہو رک کر اچھی اطمینان کرلے کہ دوسری جانب سے کوئی گاڑی تو نہیں آرہی۔

محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ٹرینگل کے بعد گاڑی موڑنا ٹریفک خلاف ورزی ہے بلکہ اس پرسرخ اشارہ توڑنے کا جرمانہ ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی محکمہ ٹریفک نے خبر دار کیا تھا کہ گاڑی چلاتے ہوئے لین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کیخلاف جدید نظام کے تحت ازخود جرمانہ عائد ہوگا۔

ڈرائیور لین تبدیل کرنے سے مناسب وقت پہلے اشارہ دے اور یقین کرلے کہ جس لین کی طرف منتقل ہونے جا رہا ہے وہ ٹریفک سے خالی ہے۔

اور اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ وہ اس بات کا یقین کرلے کہ جس لین کی طرف ڈرائیور منتقل ہونے جا رہا ہے وہاں چلنا ٹریفک خلاف ورزی نہیں۔

Comments

- Advertisement -