تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

خبردار! بجلی میٹر کو چھیڑنے پر لاکھوں روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

ریاض : سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ بجلی کے میٹر کی رفتار کم کرنا قانون جرم ہے اگر کسی نے میٹر میں گڑبڑ کی تو اسے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ملک سعودی عرب کی الیکٹرک کمپنی کی مانیٹرنگ اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ اگر کسی بھی شہری نے میٹر کی رفتار کم کرنے کےلیے میٹر میں چھیڑ چھاڑ کی تو اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

سعودی الیکٹرک کمپنی نے کہا کہ بل میں کمی کے پیش نظر میٹر کی رفتار کرنے والے افراد پر 1 لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں تبایا گیا ہے کہ اگر کسی صارف نے بجلی کے میٹر کی رفتار میں کمی تو اس پر جرمانے کے ساتھ ساتھ گزشتہ بلوں کی بھی رقوم وصول کی جائے گی۔

بجلی کمپنی کا 1 کروڑ اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کا اعلان

سعودی الیکٹرک کمپنی حکام نے بتایا کہ ہمارے سسٹم میں ایسی ڈیوائس موجود ہیں جو اس بات کا انکشاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں کہ بجلی کے میٹر میں گڑبڑ کی گئی ہے یا نہیں۔

Comments

- Advertisement -