جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

خبردار! سعودی عرب میں شہریوں کے لیے انتباہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ موسمیات نے دارالحکومت، الشرقیہ اور قصیم کے ریجنوں کے شہریوں کو موسم کی خطرناک صورت حال سے متنبہ کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر یعنی آج (14 جون) کو الشرقیہ، ریاض اور قصیم کے ریجنوں کے بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلیں گی جس کے باعث حد نگاہ محدود ہوسکتی ہے۔

- Advertisement -

سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرد آلود ہواؤں کے اثرات نجران اور جنوب مغربی بالائی علاقوں کے مشرقی حصوں تک پھیل جائیں گے۔ شہریوں کو احتیاط کرنا ہوگا۔

یہ بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ جیزان اور عسیر کے بالائی مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا جبکہ وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکی ہے۔

سعودی عرب کے شمال مغربی اور مغربی علاقوں میں بھی تیز ہوائیں چلیں گی۔ آج سعودی عرب میں زیادہ درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور سب سے کم درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ السودۃ میں ہوسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں