The news is by your side.

کیا 2011 ورلڈ کپ فائنل فکس تھا؟ سری لنکا میں تحقیقات کا دائرہ وسیع

کولمبو: بھارت اور سری لنکا کے درمیان 2011 ورلڈ کپ فائنل فکسڈ ہونے کی متضاد اطلاعات کے بعد سری لنکا میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے سری لنکا کو ورلڈ کپ 2011 کے فائنل میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر دھونی کی قیادت میں ورلڈ کپ جیتا تھا، سری لنکن سابق وزیرکھیل گاماگے کی جانب سے فائنل فکس کی اطلاعات کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے سری لنکن کھلاڑیوں کو طلب کرلیا گیا۔

سری لنکن حکام کے مطابق اسپیشل ڈویژن پولیس نے 2011 ورلڈ کپ فائنل کے کپتان کمار سنگاکارا کل طلب کرلیا، سری لنکن اوپنر اپل تھرنگا سے تین گھنٹے تفتیش کی گئی، اپل تھرنگا نے فائنل میں 20 گیندوں پر صرف 2 رنز بنائے تھے، سابق اوپنر سے سست بیٹنگ کی وجہ پوچھی گئی۔

اس سے قبل سابق کرکٹر اروندا ڈی سلوا سے 6 گھنٹے تحقیقات کی گئی تھیں۔

کرکٹ تجزیہ کاروں کے مطابق سری لنکا کی بھارت کے ہاتھوں چھ وکٹ کی شکست پر شکوک تو کئی سال سے تھے لیکن اس مہینے کھیلوں کے سابق وزیر آلوتھ گاما گے کے الزامات کے سری لنکا نے فائنل بیچا تھا، حکام سنجیدہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اس حوالے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے تاہم چند روز قبل آئی سی سی عہدیدار نے بھارت کو میچ فکسنگ کا گڑھ قرار دیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں