تازہ ترین

کیا تاج محل میں واقعی بم رکھا گیا ہے؟ حقیقت سامنے آگئی

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں تاریخی تاج محل میں بم رکھنے کی اطلاع جھوٹی نکلی، پولیس نے افواہ پھیلانے والے شخص کی تلاش شروع کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آگرہ میں کسی شہری نے فون کال کے ذریعے اطلاع دی تھی کہ تاج محل میں بم موجود ہے جو کچھ دیر بعد پھٹ جائے گا۔

اس خبر کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آئے لیکن تحقیقات سے پتا چلا یہ اطلاع جھوٹی ہے کیوں کہ تاج محل میں کوئی بم نہیں ملا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے افواہ پھیلانے والے شخص کی تلاش شروع کردی ہے۔

بم کی اطلاع: تاریخی تاج محل فوری طور پر بند

پولیس کا کہنا ہے کہ جھوٹی کال فیروزہ آباد سے کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ تاج محل اور آگرہ کے قلعے کو کورونا وائرس کے باعث گزشتہ مارچ میں بند کردیا گیا تھا اور چھ ماہ کی بندش کے باعث اسے ستمبر میں کھولا گیا۔

کورونا کے باعث انتظامیہ نے تاج محل میں ایک روز کے دوران 5 ہزار سیاحوں کو داخلے کی اجازت دی رکھی ہے، جن میں سے 2500 سیاح دوپہر 2 بجے سے پہلے اور 2500 دو بجے کے بعد آتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -