The news is by your side.

Advertisement

ڈاکٹرعاصم کیس: کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر سمیت اہم سیاسی شخصیات کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی : انسدادِ دہشت فردی کی عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء ڈاکٹرعاصم حسین کے دہشت گردوں کی سہولت کاری کے کیس میں کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر سمیت ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی پاسبان پاکستان رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کوعلاج و معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کے الزام میں ڈاکٹر عاصم کو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 میں پیش کیا گیا۔

ڈاکٹر عاصم حسین نیب کی حراست میں ہیں اور ان سے اسپتالوں کے لیے زمین پرقبضہ، اسپتال کے نام پر سستے داموں زمین کے حصول سمیت ضیاء الدین ٹرسٹ کا غلط استعمال کرتے ہوئے اربوں روپے غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

مذکورہ بالاعدالت نے ایک ہفتہ قبل ڈاکٹرعاصم کا جوڈیشل ریمانڈ دیا تھا تاہم وہ تفتیش کے لیے نیب کی تحویل میں ہی رکھا گیا۔

دہشت گردوں کےعلاج سے متعلق کیس عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، ان ملزمان میں متحدہ قومی موومنٹ کے کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر، رؤف صدیقی، سلیم شہزاد، انیس قائم خانی سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماء قادر پٹیل اور پاسبان پاکستان کے سیکریٹری جنرل عثمان معظم شامل ہیں۔

عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی اگرضمانت پررہا ہیں تو انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں