The news is by your side.

Advertisement

اب کراچی میں لوڈ شیدڈنگ نہیں ہوگی: وسیم اختر

سوئی سدرن کے الیکٹرک کو گیس دینے پر آمادہ ہوگئی ہے

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ اب کراچی میں لوڈ شیدڈنگ نہیں ہوگی، سوئی سدرن کے الیکٹرک کو گیس دینے پرآمادہ ہوگئی.

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما نے اپنی پریس کانفرنس میں‌ کہا کہ سوئی سدرن کو 190 ایم ایم سی ایف جی گیس دینے کی درخواست کی، میری درخواست پرسوئی سدرن کے الیکٹرک کوگیس دینے پر راضی ہوگئی ہے، اب لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل ہوجائے گا.

وزیر اعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ سندھ کا شکر گزر ہوں، میری اپیل پروفاقی کابینہ نےگیس کی منظوری دی.

وسیم اختر

انھوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ سندھ کا شکر گزر ہوں، میری اپیل پروفاقی کابینہ نےگیس کی منظوری دی.

میئرکراچی وسیم اختر نے کہا کہ وزیراعظم نے اعلان کردیا ہے کہ اب شہرمیں لوڈشیدڈنگ نہیں ہوگی، کراچی میں اب سیاست سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہوگا، عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ کےالیکٹرک نےدو پلانٹ بند کر رکھے ہیں، شہر کا برا حال ہے، البتہ اب وزیراعظم کے احکامات پرعمل کرنا ہوگا.

ایک سوال کے جواب میں‌ وسیم اختر نے کہا کہ ماضی کو رہنے دیں، ماضی میں بہت کچھ ہوتا رہا ہے، اب اس کا تذکرہ بے کار ہے.


کراچی میں بجلی کا بحران: وزیر اعظم کی معاملات 15 روز میں حل کرنے کی ہدایت


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں