site
stats
کھیل

شاہد آفریدی اثاثہ ہیں، اکیڈمی کے لیے زمین مہیا کررہے ہیں، وسیم اختر

کراچی : میئر کراچی وسیم اختر نے شاہد آفریدی کو کرکٹ اکیڈمی کے لیے زمین مہیا کرنے کی یقین دہانی کرادی، بلدیہ عظمیٰ کراچی اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن جلد یادداشت پر دستخط کریں گے۔

اس بات کا اعلان میئرکراچی وسیم اخترنے شاہد آفریدی کے ساتھ ملاقات میں کیا، انہوں نے کہا کہ کراچی میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ اورشاہد آفریدی فاوٴنڈیشن جلد یادداشت پردستخط کریں گے تاکہ جلد از جلد کراچی کے شہریوں کو کھیلوں کی مثبت سرگرمیاں میسرآسکیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی تعلیم وتربیت کے لیے اقدامات ضروری ہیں جس کے لیے لیجنڈ کھلاڑیوں کی معاونت سے نئے پروجیکٹس کا آغاز کریں گے۔


 بے نظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو کراچی کا یہ حال نہ ہوتا، شاہد آفریدی 


اس موقع پرمیئرکراچی نے شاہدآفریدی کوخدمات کےاطراف پریادگاری شیلڈ پیش کی اور دوران گفتگو شاہد آفریدی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی نے قوم کا نام روشن کرنے کے لیے شاندارخدمات انجام دیں ہیں۔

شاہد آفریدی میئر کراچی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کھیلوں کے فروغ کے لیے تعاون کرنے کیلئے تیار ہوں اور اس حوالے سے میئرکراچی کی کھیلوں کےفروغ میں دلچسپی خوشی کا باعث ہے۔


 میئر کراچی کا آفریدی کو اکیڈمی کے لیے جگہ دینے کا اعلان 


شاہد آفریدی نے کہا کہ ماضی میں بھی کے ایم سی نے کھیلوں کے فروغ کے لیے خدمات انجام دیں اور آج بھی کے ایم سی کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر رہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top