بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

کراچی کی بہتری کے لیے مل کرکام کریں گے، وسیم اختر و عمران اسماعیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : میئر کراچی اور تحریکِ انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کراچی کی تعمیر اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میئر کراچی وسیم اختر عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے مرکزی دفتر انصاف ہاؤس پہنچےتھے جہاں ان کا استقبال تحریکِ انصاف کے رہنماؤں عمران اسماعیل، رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان اور یو سی چیئرمین فردوس شمیم نقوی نے کیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل اور بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کے حصول کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی طے کرنے کے لیے ہر جماعت سے رابطہ کریں گے خوشی ہے کہ بلدیاتی اداروں کے اختیارات کے مسئلے پر تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتیں ایک صفحے پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی سندھ سے ملاقات اچھی رہی وہ کراچی کے مسائل سے آگاہ ہیں اور ان کے حل کا یقین بھی دلایا ہے بلدیاتی نمائندے بھی سندھ حکومت کی ٹیم کا حصہ ہیں اور اپنی کارکردگی سے حکومت کا اچھا چہرہ سامنے لانا چاہتے ہیں اگر کراچی ترقی کا کرے گا تو اس کا کریڈٹ وزیراعلٰی سندھ کو بھی جائے گا۔

میئر کراچی نے کہا کہ ہم نے لیڈر نہیں بننا ہے بلکہ عوام کی خدمت کرنی ہے سیاست کرنے کے لیے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیاں موجود ہیں ہمیں اختیارات دے کر کام کرنے کا موقع دیا جائے۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران وسیم اختر کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کریں گے اور شہر کراچی کی تعمیر و ترقی کی خاطر آج ہماری ملاقات ہوئی ہے۔

عمران اسماعیل ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری اس ملاقات کو آئندہ کا انتخابی اتحاد یا کچھ اور نہ سمجھا جائے عین ممکن ہے کہ اگلے انتخابات میں ہم ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے سب جانتے ہیں کہ نائن زیرو سے انصاف ہاؤس تک کے سفر میں تلخیاں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں