site
stats
کھیل

شاہد آفریدی کن پاکستانی باؤلرز کا سامنا کرنے سے گھبراتے تھے؟

کراچی: پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ وسیم اکرم ، محمد آصف پاکستان کے بہت اچھے باؤلرز تھے تاہم ان کا سامنا نہیں کیا اگر کرتا تو مشکل ہوتی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام دی مارننگ شو میں شاہد آفریدی نے بطور مہمان شرکت کی، اسی دوران دلچسپ لمحہ اُس وقت دیکھنے میں آیا کہ جب لالہ کی مداح کم عمر لڑکی نے ان سے سوال کر ڈالا۔

مہمان بچی نے آل راؤنڈر سے سوال کیا کہ پاکستان کا ایسا کون سا باؤلر ہے جس کا سامنا کرنے سے آپ کو ڈر لگتا تھا؟ سوال سنتے ہی آفریدی نے کہا کہ کیا آپ کو  اس کا جواب نہیں معلوم کہ مجھے کس باؤلر کا سامنا کرنے سے ڈر لگتا ہے؟

شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے پاکستانی باؤلرز کا بہت کم سامنا کیا ہے مگر وسیم اکرم ملک کے سب سے بہترین باؤلر ہیں اور محمد آصف بھی ایسا باؤلر تھا جسے نئی گیند کو ان اور آؤٹ سوئنگ کرنے کا فن خوب آتا تھا مگر اُس نے بہت بڑی غلطی کی۔

ویڈیو دیکھیں

اسٹار کرکٹر نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں آسٹریلوی کرکٹر میک گرا، ویسٹ انڈین کرکٹر ایمبروز اور کوٹلی واش وغیرہ شامل تھے جنہوں نے مختلف ادوار میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

بیٹیوں نے قسمت بدل دی

شاہد خان آفریدی نے کہا کہ پختون معاشرے میں بیٹوں کا بہت رواج ہے مگر میرے دل میں بیٹے کی ذرا بھی خواہش نہیں کیونکہ بیٹیوں کی پیدائش کے بعد میری زندگی کے اچھے دن شروع ہوگئے۔

لالہ نے مزید کہا کہ میرے عزیز و اقارب میں جس کی بھی شادی ہوتی ہے اُسے یہی دعا دیتا ہوں کہ اللہ اس کو پہلی اولاد بیٹی دے۔

مکمل پروگرام دیکھیں

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top