بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

گاڑی پر فائرنگ، ملزم کی معافی قبول کرنے کیلئے وسیم اکرم کی شرائط

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کے مقدمے میں ملوث ملزم نے تحریری طور پراپنا جرم قبول کرتے ہوئے وسیم اکرم سے معافی مانگ لی،جبکہ وسیم اکرم نے معافی کیلئے دو شرائط عائد کردیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہراہ فیصل پرجھگڑے کے دوران سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کرنےوالے ملزم میجر ریٹائرڈ عامر رحمان نے وسیم اکرم  سے تحریری طور پر معافی مانگ لی ہے۔

میجر ریٹائر عامرنےوسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کو مس انڈر اسٹینڈنگ قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق وسیم اکرم نے بھی عامر رحمان کو معاف کرنے کیلئے دو شرائط رکھ دیں۔

فاسٹ بولر کی پہلی شرط یہ ہے کہ  گاڑی کے ڈرائیور کا ڈرائیونگ لائسنس اور دوسری شرط عامررحمان کا اپنا اسلحہ لائسنس منسوخ کیا جائے تو معافی نامہ قبول کیاجاسکتا ہے۔

وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پانچ اگست کو کارساز روڈ پر پیش آیا تھا، وسیم اکرم کی گاڑی کو ٹکر مارنے کے بعد مخالفین نے ان سے جھگڑا کیا اور گاڑی پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تھے، جنہیں بعد ازاں پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔
واقعے کے بعد مقدمے کا مرکزی ملزم میجر ریٹائر عامر رحمان عبوری ضمانت پر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں