پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

پی ایس ایل ایک بڑا برانڈ بن گیا ہے، وسیم اکرم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کنگز کے صدر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل اب ایک برانڈ بن چکا ہے جسے ہر پاکستانی دیکھتا ہے، اچھے بلے بازوں کا سامنے آنا ضروری ہے۔

وسیم اکرم اے آروائی نیوز کے مارننگ شو’باخبر سویرا‘ کی میزبان مدیحہ نقوی سے گفتگو کررہے تھے ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پورے پی ایس ایل میں یک طرفہ میچز بہت کم ہوئے جو کہ خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چار سال میں پی ایس ایل نے اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑد یے ہیں لیکن اچھے بلے باز سامنے نہیں آرہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ باؤلرز کی شاندار ورائٹی سامنے آئی ہے۔ شاداب خان اور فہیم اشرف اچھی دریافت ہیں۔

اچھے بلے بازوں کے سامنے نہ آنے کی وجہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں  سفارش کا چلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے 20 سے 25 سال پہلے تو سفارش چل جاتی تھی لیکن آج دنیا تیز ہے ہر چیز سامنے آجاتی ہے ، آج کے دور میں کون سفارش کرتا ہے۔

اپنے بچوں کے حوالے سے گفتگو کرتےہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ  ان کا بڑا بیٹا اس وقت امریکا میں گرایجویشن کررہا ہے اور ساتھ ہی رگبی بھی کھیل رہا ہے۔ دوسر بیٹا بھی امریکا جارہا ہے اور اس کی دلچسپی والی بال میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جب تک شوق نہیں ہوگا تو کسی بھی کھیل میں آنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

قومی بھابھی شنیرا سے ہونے والی ان کی بیٹی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ عائلہ ابھی چار سال کی ہے اور وہ ہمارے گھر کی ’باس‘ ہے۔ اسے ابھی سے معلوم ہے کہ گھر میں اس کی مرضی چلتی ہے اور وہ پورے گھر کو کنٹرول کرتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ہفتے میں ایک دن اپنی بیٹی کو اسکول سے لیتے ہیں اور اس کےبعد وہ پورا دن اس کے لیے وقف ہوتا ہے۔

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا، غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہوئ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں