منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

کھیل کو سیاست سے دور ہونا چاہیے، وسیم اکرم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (4 نومبر 2025): پاکستان کے سابق کپتان لیجنڈری وسیم اکرم نے کہا ہے کہ کھیل کو سیاست سے دور ہونا چاہیے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے وزڈن کو ایک انٹرویو دیا ہے، جس میں انہوں نے کرکٹ میں سیاست کی مداخلت پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کرکٹ میں سیاست قطعی پسند نہیں ہے۔ اس سے کرکٹ تقسیم کا شکار ہو رہی ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا ضروری ہے تاکہ کھیل کی روح برقرار رہ سکے۔ اس حوالے سے آئی سی سی اور کرکٹ بورڈز کو اپنے ذمہ داری ادا کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں ہر ملک کے کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے۔ آئی سی سی کو بہادری دکھاتے ہوئے بڑے دل سے فیصلے کرنے چاہئیں، مگر بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو رہا ہے۔

 

واضح رہے کہ بھارت جو آئے دن کرکٹ میں سیاست کو گھسیٹ لاتا ہے۔ تاہم حال ہی میں ایشیا کپ میں حد کراس کرتے ہوئے اپنے کھلاڑیوں کو پاکستانی کرکٹرز سے مصافحہ کرنے سے روکا اور پھر اے سی سی کے صدر محسن نقوی کا تعلق پاکستان سے ہونے کے باعث ان سے ٹرافی لینے سے بھی انکار کر دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں