جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

ورلڈ الیون اور پاکستان کا میچ دلچسپ ہوگا، کمنٹری کرکے لطف و اندوز ہوں گا، وسیم اکرم

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کی آمد سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کاوشیں رنگ لے آئیں جس میں نجم سیٹھی کا کردار قابلِ ستائش ہے.

وہ ملتان میں میڈیا سے بات کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی پوری ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے بہت محنت کی ہے جس کے لیے نجم سیٹھی نے بھرپور کام کیا اور کامیاب بھی ہوئے اس لیے میں ورلڈ الیون کی پاکستان آمد اور میچ کھیلنے کا کریڈٹ نجم سیٹھی کو دیتا ہوں.

سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا کہ مہان ٹیم کا شایان شان استقبال کیا جائے گا کیوں کہ میزبانی کرنا ہمارے کلچرکا حصہ ہے جس کا اظہار اس طریقے سے کیا جائے گا کہ دنیا یاد رکھے گی.

- Advertisement -

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون بڑی ٹیم ہے اسے آسان نہیں لینا چاہیے، نوجوان کرکٹرز کو سیکھنے ملے گا اور نیاٹیلنٹ سامنے آئے گا نوجوان کھلاڑی اپنے ہیروز کو کھیلتا دیکھیں گے تو مورال بڑھے گا.


 پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون، ٹکٹس کا اجرا یکم ستمبر سے ہوگا


اپنی مصروفیات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں ورلڈ الیون ٹیم اور پاکستان کے مابین ہونے والے مقابلے کی کمنٹری بھی کروں گا اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے تجربے کی بنیاد پر ٹپس بھی دوں گا.

اسٹار آل راؤنڈر وسیم اکرم نے ور لڈ الیون ٹیم کی پاکستان آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہترین استقبالیہ دیا جائے گا اور ورلڈ الیون کو پتہ چلے گا کہ پاکستانیوں کو کرکٹ کتنی پسند ہے.


 ورلڈ الیون کی آمد، قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان


انہوں نے امید ظاہر کی کہ ورلڈ الیون سے میچ کے بعد اب ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی پاکستان آئے گی جب کہ ایک میچ کھیلنے کے لیے سری لنکا بھی پاکستان آئے گی جس سے کرکٹ کی رونقیں دوبارہ سے پاکستان میں بحال ہو جائیں گی.

واضح رہے ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 12 ، 13 اور 15 ستمبر کو ہوگی، دونوں ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہوں گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں