اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

گاڑی ٹکرانے پروسیم اکرم نے انتہائی سخت زبان استعمال کی، گرفتارڈرائیور

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وسیم اکرم کی گاڑی پرفائرنگ میں شریک ملزم کے ساتھی کے بعد گاڑی کے ڈرائیور کو بھی گرفتارکرلیا گیا۔

گرفتارشدہ ڈرائیورالطاف کا کہنا ہے کہ وہ جب اس کی گاڑی وسیم اکرم کی گاڑی سے ٹکرائی تو وہ گبھرا گیا تھا۔

اس نے مزید بتایا کہ’’میرے مالک عامر نے مجھے حادثے کے بعد تیزرفتاری سے نکلنے کو کہا۔ جب میں رفتاربڑھا کرنکلنے لگا تو وسیم اکرم آگ بگولا ہوگئے اورانتہائی سخت زبان استعمال کرتے ہوئے ہماری گاڑی کوڈاج کرنے کی کوشش کی‘‘۔

ڈرائیور الطاف نے دعویٰ کیا کہ اس نے وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ نہیں کی بلکہ اس کے مالک کے پاس گن تھی جس سے اس نے ہوائی فائر کئے تھے۔

اس سے قبل پولیس نے فائرنگ کرنے والے کے قریبی ساتھی کو گرفتار کیا تھا جس نےواقعے کی تمام تر تفصیلات فراہم کی تھیں۔ پولیس کے مطابق گاڑی کا رنگ سلوراوررجسٹریشن نمبر’اے ای جی 061‘ہے۔

چند روز قبل سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا تھا جس میں فائرنگ کرنے والے نے وسیم اکرم کو دھمکیاں بھی دی تھی۔

ملزم کے ساتھی نے پولیس کو بتایا کہ فائرنگ کرنے والے شخص کا نام عامر ہے اور وہ نجی سیکیورٹی کمپنی کا ملازم ہے۔

گرفتار ملزم کو وسیم اکرم نے تصویر دیکھ کر شناخت بھی کرلیاہے، پولیس کا کہنا ہےکہ جلد مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں