اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

اظہرالدین کس پاکستانی بالر سے خوفزدہ تھے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کپتان اور مایہ ناز بلے باز محمد اظہرالدین نے کہا ہے کہ انہیں اپنے کیریئر کے دوران پاکستانی بالر وسیم اکرم نے ہمیشہ مشکل میں ڈالا۔

وسیم اکرم پاکستان کے نامور بالر رہے ہیں جن کے نام سے اپنے وقت کے بڑے بڑے سورما بلے باز کانپتے تھے، سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین نے  بھی اس بات کا برملا اعتراف کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک پاکستانی صحافی نے سابق بھارتی کپتان وبیٹسمین محمد اظہرالدین سے سوال پوچھا کہ ’’وہ کونسا بالر ہے جس کا سامنا کرنا آپ کو مشکل لگا؟‘‘

صحافی کے سوال کے جواب میں اظہرالدین نے برملا کہا کہ ’’میں نے اپنے کیریئر میں جن بالرز کا سامنا کیا ان میں سب سے مشکل بالر وسیم اکرم تھے۔‘‘

اور یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے کہ جب اظہرالدین نے وسیم اکرم کی عظمت کا اعتراف کیا ہو، اس سے قبل دو ہزار سولہ میں بھی دہلی میں ایک کرکٹ تھیم پر مبنی فلم کے آغاز کے موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ میں نے اپنے کیریئر میں وسیم اکرم کو سب سے مشکل بالر پایا ہے۔

واضح رہے کہ اظہرالدین نے ٹوئٹر پر سوال وجواب کا ایک سیشن رکھا تھا جس میں انہوں نے صارفین کو کہا تھا کہ اگر کسی کو کرکٹ سے متعلق مشورے کی ضرورت ہے تو مجھ سے ایک سوال پوچھیں مجھے جواب دینے میں خوشی ہوگی۔

اس سیشن کے دوران ہی شیراز حسن نامی ایک صحافی نے اظہرالدین سے یہ سوال کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں