The news is by your side.

Advertisement

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا یتیم خانے کا دورہ

کراچی : عالمی شہرت یافتہ سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کراچی میں ایک یتیم خانے کا دورہ کیا جبکہ شنیرا اکرم آج کل نوعمر طالب علموں کی حوصلہ افزائی میں مصروف ہیں۔

 اکرم فاؤنڈیشن کے نوبل ادارے کی حمایت میں سابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم کی اہلیہ نے کراچی میں 29 اگست کو انجمن حیات الاسلام یتیم خانے کا دورہ کیا۔

اکرم فاؤنڈیشن نے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ سے تصاویر شیئر کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم خوشی خوش بچوں کے ساتھ خود تصویر لے رہی ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں ہونے والی ینگ لیڈرز کانفرنس کو وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے چار چاند لگائے، نوعمر طالب علموں میں ایسے گھل مل گئیں جیسے صدیوں سے جانتی ہوں، ہنستے مسکراتے ہوئے شنیرا اکرم نے بچوں کو لیکچر دیا کہ کس طرح اعتماد میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

شنیرا اکرم نے کہا وہ نوعمر طالب علموں کے درمیان آکر کافی خوشی محسوس کررہی ہیں، ینگ لیڈرز کانفرنس کے انعقاد سے بچوں کو ترقی کے مواقع حاصل ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں