تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

پاکستانی اداکارہ نے وزیراعظم عمران خان کو ملک کا ہیرو قرار دے دیا

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے وزیراعظم عمران خان کو ملک کا ہیرو قرار دے دیا۔

اے آر وائی کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں ایک روز قبل سونیا حسین نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور ’باؤنسر‘ سیگمینٹ میں میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جوابات دیے۔

آئٹم نمبرز کے بارے میں خیال

سونیا حسین کا کہنا تھا کہ ایشیا کے لوگوں کو آئٹم سانگ اچھا لگتا ہے اور وہ فلم میں اسے دیکھنا بھی چاہتے ہیں مگر میں کبھی آئٹم نمبر پر ڈانس نہیں کروں گی، ہمیں رقص کو ایسے انداز سے پیش نہیں کرنا چاہیے کہ ایک عورت ڈانس کررہی ہو تو پچاس لوگ اُسے عجیب نظروں سے دیکھیں۔

خواتین کے حقوق کے بارے میں رائے

خواتین کے حقوق کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’فیمینزم برابری کا نام ہے مگر میں عورت مارچ کے خلاف ہوں، روٹی خود بناؤ، میرا جسم میری مرضی جیسے نعروں سے متفق نہیں کیونکہ کچھ حقوق مردوں کو بھی حاصل ہیں‘۔

انڈسٹری میں ہراسانی کے واقعات

سونیا حسین کا کہنا تھا کہ پاکستانی انڈسٹری میں ہراسانی کے واقعات کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی کیونکہ میں نے کبھی سامنا نہیں کیا، اداکاراؤں کو کام دینے کے عوض بلیک میل ضرور کیا جاتا ہے تاہم اگر آپ اپنی صلاحیتوں کا لوہا پہلے ہی منوا لیں تو سب کو آپ کی اہمیت اور کام کا اندازہ ہوجاتا ہے۔

سونیا حسین کا کہنا تھا کہ ’انڈسٹری میں اچھے اور بڑے گھروں سے تعلق رکھنے والی اداکارائیں ہیں جن کے ساتھ شاید ایسا کچھ نہیں ہوتا البتہ یہ ممکن ہے کہ بہت چھوٹے اسٹیج سے کیریئر شروع کرنے والی لڑکیوں کو اس قسم کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہو‘۔

ایک لفظ کا جواب

دوسرے سیگمینٹ میں میزبان وسیم بادامی نے اداکارہ کے سامنے کچھ نام پیش کیے جن کا انہیں صرف ایک لفظ میں جواب دینا تھا۔

علی ظفر کو سونیا حسین نے اچھا گلوکار، میشا شفیع کو اچھی شخصیت کا مالک، خلیل الرحمان قمر کو بہت اچھا لکھاری، اقرا عزیز کو اچھی اداکارہ اور وزیراعظم عمران خان کو ملک کا ہیرو قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -