ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

واشنگ مشین میں خوفناک دھماکہ: گھر دھوئیں سے بھرگیا، اہلخانہ کا کیا بنا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کپڑے دھونے والی مشین خوفناک دھماکے سے پھٹ گئی، مشین دھماکے سے تباہی نے گھر کی مالکن کو خوفزدہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک خاتون نے اپنے واشنگ مشین کے دھماکے سے پھٹنے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جسے دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ جیسے کوئی بم گھر پر پھینکا گیا ہو۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشین کا اوپری حصّہ مکمل طور پر اڑ چکا ہے جبکہ باورچی خانے ہر طرف مشین کا ملبہ پڑا ہوا ہے اور گھر میں دھویں سے بھرا ہوا ہے۔

خاتون نے مشین کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے صارفین سے درخواست کی کہ جب بھی باہر جائیں تو اپنی کپڑے دھونے کی مشین کو چلتا ہوا نہ چھوڑیں۔

دوسری جانب واشنگ مشین بنانے والی کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم متاثرہ فیملی سے متعلق سوچ رہے ہیں اور گھر میں پیش آئی صورتحال پر تحقیق کررہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہم نے متاثرہ خاندان سے بات کی ہے،تاکہ انجیئنر کو بھیج کر نقصان کا تخمینہ لگاسکیں اور مشین ہونے والی فنی خرابی کو دیکھ سکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں