تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایک اور صوبہ بنانے کی سفارش منظور

نیویارک: امریکا کے ایوانِ نمائندگان نے واشگنٹن ڈی سی کو 51ویں ریاست بنانے کی سفارش کی جس کو منظور کرلیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز ایوانِ نمائندگان میں واشنگٹن ڈی سی کو ریاست ہائے متحدہ کی 51ویں ریاست کی حیثیت سے منظوری دینے کی سفارش کا بل پیش کیا۔

امریکا کی تاریخ میں دوسری بار بار ایوان نے اس طرز کی قانون سازی کی ہے، جس کی ڈیموکریٹس نے بھی کھل کر حمایت کی۔

ان سینیٹرز میں شامل ایک رکن پال اسٹراس نے سفارش پر ملنے والی حمایت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آج کی ووٹنگ سے ایوان میں ڈیموکریٹس کے اتحاد سے خوش ہوئی‘۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریپبلکن کی جانب سے اس بل کی حمایت نہیں کی گئی۔

اسٹراس نے کہا کہ ’ہمیں اس بل کو ایوان میں پیش کرنے کے لیے کم سے کم 10 ریپبلکن کی رضامندی کی ضرورت ہے، خواہ وہ اس بل کی حمایت نہیں کریں، بل منظور کروانے کے لیے 51 ووٹ درکار ہوں گے‘۔

ایلینور ہومز نورٹن نے بل منظور ہونے کے بعد ایک بیان میں کہا کہ ’آج کی جیت ڈی سی کے رہائشیوں اور ڈی سی ریاست دونوں کے لئے تاریخی ہے‘۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نورٹن ایک غیر ووٹنگ نمائندہ کے طور پر کانگریس میں ڈی سی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ قانون کے تحت ملک کا دارالحکومت کانگریس میں منتخب ووٹنگ کی نمائندگی نہیں کرتا ہے، حالانکہ اس کے باشندے وفاقی ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -