اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

واشنگٹن: پاکستانی سفارت خانے میں جشنِ آزادی کی تقریب

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: دنیا بھر کی طرح امریکا میں بھی جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی خوب پر جوش نظر آئے۔

جشنِ آزادی کے حوالے سے منعقد کی جانے تقریب میں پاکستانی کمیونٹی سمیت سفارت خانے کے اہلکاروں نے اپنے خاندانوں کے ہمراہ شرکت کی، سفیر پاکستان جلیل عباس جیلانی نے اس موقع پر صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کے جانب سے پیغامات پڑھ کر سنائے اور پاکستانی جھنڈا بلند کیا۔

جشن آزادی کی خوشی میں سفارت خانے میں خصوصی کیک بھی بنوایا گیا، جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ اس جشن آزادی کے موقع پر پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے اور دنیا کو ایک مثبت پیغام جارہا ہے۔

سفیر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال وزیرِاعظم نواز شریف کا دورہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید پروان چڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا، جشن آزادی کی تقریب میں واشنگٹن کے دورے پر موجود ہائی کورٹس کے بارہ سے زائد جج صاحبان نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں